پاکستان سمیت 8 ممالک کی اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی خلاف ورزیوں کی مذمت
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں پر پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان جاری کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں کہا جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں میں ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی اقدامات سے کشیدگی میں اضافہ اور امن و استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، وزرائے خارجہ نے تمام فریقین سے مطالبہ کیا اس نازک مرحلے پر انتہائی ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے کسی بھی عمل سے گریز کریں جو موجودہ عمل کو نقصان پہنچا سکتا ہو۔
اسلامی ممالک نے اسرائیلی اقدامات کو سیاسی عمل کیلئے براہ راست خطرہ اور سازگار حالات پیدا کرنے میں رکاوٹ قرار دے دیا۔