لاہور ہائیکورٹ: بسنت کیخلاف درخواستوں پرسماعت، ڈی جی والڈ سٹی اور پی ایچ اے طلب

لاہور: (محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ میں بسنت کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت میں عدالت نے ڈی جی والڈ سٹی، ڈی جی پی ایچ سے اور ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کو کل طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اویس خالد نے درخواستوں پر سماعت کی، دوران سماعت ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے بسنت کے دوران فیک نیوز کے خلاف موثر کارروائی کے لیے ڈی سی لاہور کو ایف آئی اے سے میٹنگ کرنے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی فیک نیوز کی پوسٹ وائرل ہو تو فوری کارروائی ہونی چاہیے جب کہ وکیل درخواست گزار نے نشان دہی کی کہ دو روز قبل بھی لاہور میں ڈور پھرنے کا واقعہ ہوا ہے انتظامیہ کہاں تھی؟

دوسری جانب عدالت نے ڈور پھرنے کی بابت ایس ایس پی کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی جب کہ لیسکو افسران نے بتایا کہ ہم نے خطرناک مقامات کی نشاندہی کی ہے، لیسکو ہیڈ کوارٹر میں کنٹرول روم قائم کیا ہے۔

عدالت نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ جو ہائی رسک ایریاز ہیں وہ کب تک معاملہ ٹھیک ہو گا؟ لیسکو افسر نے جواب دیا کہ دو روز میں اُن تمام خطرناک مقامات پر تاروں کی مرمت اور دیگر کام کام مکمل ہوجائے گا، عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں