امریکہ میں سگریٹ نوشی سے روزانہ1200ہلاکتیں
امریکی تمباکو کمپنیوں نے اعتراف کیاہے کہ امریکہ میں سگریٹ نوشی سے روزانہ 1200افراد ہلاک ہو جاتے ہیں
واشنگٹن(اے ایف پی)۔ عدالتی حکم پر سگریٹ ساز کمپنیوں کی طرف سے اخبارات میں شائع اشتہار کے مطابق ایڈز، خودکشیوں منشیات، حادثات اور شراب نوشی سے پورے سال کے دوران اتنی ہلاکتیں نہیں ہوتیں جنتی ہر سال سگریٹ نوشی سے ہوتی ہیں۔ اشتہار میں مختلف بیماریوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے جوکہ سگریٹ نوشی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔ امریکہ ہلاکتیں