افریقہ یونین میں اسرائیل کی بطور مبصر شمولیت،مصر سمیت10 ممالک کا اعتراض

افریقہ یونین میں اسرائیل کی بطور مبصر  شمولیت،مصر سمیت10 ممالک کا اعتراض

افریقی ممالک کی تنظیم افریقہ یونین نے اسرائیل کی بطور مبصر رکنیت قبول کر لی

عدیس ابابا(دنیا مانیٹرنگ)جس پر 7 مسلم ممالک سمیت10 ملکوں نے اعتراض کردیا۔افریقہ یونین کے رکن سات عرب ممالک مصر، الجزائر، جزیرہ کومور، تیونس، جبوتی، موریطانیہ ، لیبیا اورجنوبی افریقہ، نمیبیا اور بوٹسوانا نے بھی اسرائیل کی بطور مبصر رکنیت کی مخالفت کی ہے ۔ان ممالک کے یونین کے سربراہ موسیٰ فاقی کو اعتراضی نوٹس ارسال کیا۔ نوٹس میں یونین کے فلسطین کے دعوے کے ساتھ تعاون پر زور دیا گیا اور اسرائیل کی افریقہ یونین میں بطور مبصر رکنیت پر اعتراض کیا گیا ہے ۔ اسرائیل کی افریقہ یونین میں رکنیت یونین کے نظام کے خلاف ہے ۔ اس چیز کو کمیشن کے سربراہ کی منشا کے طور پر قبول نہیں کیا جا سکتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں