سعودی عرب اور امارات میں پہلا روزہ 23مارچ کو ہونے کا امکان

سعودی عرب اور امارات میں پہلا  روزہ 23مارچ کو ہونے کا امکان

ریاض(اے پی پی)سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رواں سال پہلا روزہ 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

اور 30روزے ہونے کی صورت میں عیدالفطر کے لیے امارات میں تعطیلات 20 اپریل سے 23 اپریل تک ہوں گی۔ سعودی خبر رساں ادارے نے امارات کی آسٹرونومیکل سوسائٹی کے حوالے سے بتایا کہ رمضان المبارک اور عید الفطر کی متعین تاریخوں کا اعلان قریبی دنوں میں رویت ہلال کمیٹی کے ذریعے کیا جائے گا۔آسٹرونومیکل سوسائٹی کے اعلان کے مطابق رواں سال اگر رمضان المبارک کے 30 روزے ہوئے تو 21 اپریل بروز جمعتہ المبارک کو رمضان المبارک کا اختتام ہو گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں