مودی حکومت کا کشمیریوں کے قاتل 168اہلکاروں کو تمغے دینے کا اعلان

مودی حکومت کا کشمیریوں کے قاتل  168اہلکاروں کو تمغے دینے کا اعلان

سرینگر (اے پی پی)بھارت کی فسطائی مودی حکومت نے بے گناہ کشمیریوں کے قتل میں ملوث 168 پولیس اہلکاروں کو یوم جمہوریت پر تمغوں سے نوازنے کا اعلان کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے کے محکمہ داخلہ نے 168پولیس افسروں و اہلکاروں کی ایک فہرست جاری کی ہے ، انہیں آج 26جنوری کو اعزازات دیئے جائیں گے ، ان میں چھ پولیس افسروں کو میڈل دیئے جائیں گے ، ان میں ڈی آئی جی سوجیت کمار اور سلیمان چودھری، ایس ایس پی سمیر ریکھی اور زاہد نسیم منہاس، ڈی ایس پی وشال منہاس اور انسپکٹر دسبیر سنگھ شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں