لندن: 2افراد کی جمائما کے فلیٹ میں گھسنے کی کوشش

لندن: 2افراد کی جمائما  کے فلیٹ میں گھسنے کی کوشش

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے کہا ہے کہ چند روز قبل 2 نامعلوم افراد نے رات گئے ان کے لندن کے فلیٹ میں گھسنے کے کوشش کی۔

انہوں نے دونوں افراد کی تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ لوگوں میں سے کوئی انہیں پہچانتا ہے تو انہیں مطلع کرے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد کی تصاویر کیمرے نے قید کر لی ہیں، سکاٹ لینڈ یارڈ کو بلا کر رپورٹ درج کر ا دی گئی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں