ازبکستان:کھانسی کا زہریلا شربت بیچنے پر بھارتی کو 20سال قید

ازبکستان:کھانسی کا زہریلا شربت  بیچنے پر بھارتی کو 20سال قید

تاشقند(صباح نیوز)کھانسی کا زہریلا شربت بیچنے پر بھارت کے ایک باشندے کو ازبکستان میں 20سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔

رگھوویندرا پرتاپ سنگھ دوائیں فراہم کرنے کی والی بھارتی کمپنی کاافسر تھا۔ اسے 89اموات کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ رگھوویندرا پرتاپ سنگھ اور 21دیگر افراد کو دسمبر   2022 میں 88 بچوں کی اموات کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔دیگر ملزموں کو بھی 2سے 20سال تک کی مختلف سزائیں سنائی گئی ہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں