سکیورٹی خدشات:امریکی یونیورسٹی نے مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کر دی

سکیورٹی خدشات:امریکی یونیورسٹی نے مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کر دی

کیلیفورنیا(دنیا مانیٹرنگ)یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا نے مشرق وسطیٰ کے تازہ ترین تنازع کے بارے میں سکیورٹی خدشات اور جذبات کا حوالہ دیتے ہوئے ایک مسلمان طالبہ کی جانب سے گریجویشن تقریب میں دی جانے والی تقریر کو منسوخ کر دیا۔۔

بائیو میڈیکل کی طالبہ اثنا تبسم کا کہنا تھا انہیں فلسطین سے نفرت کے باعث خاموش کیا جا رہا ہے ۔یو ایس سی کے سربراہ اینڈریو گزمین نے ایک بیان میں کہا اگلے ماہ گریجویشن کے موقع پر روایتی خطاب کو منسوخ کرنے کے فیصلے کا آزادی اظہار رائے سے کوئی تعلق نہیں ، مقصد صرف کیمپس کی حفاظت کرنا تھا۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں