بھارتی الیکشن کمیشن بی جے پی کے ایک ونگ کے طورپر کام کر رہا : عام آدمی پارٹی

بھارتی الیکشن کمیشن بی جے پی  کے ایک ونگ کے طورپر  کام کر رہا : عام آدمی پارٹی

نئی دلی(اے پی پی)بھارت کی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی نے آئندہ پارلیمانی انتخابات کی ساکھ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا بھارتی الیکشن کمیشن بی جے پی کے ایک ونگ کے طورپر کام کر رہا ہے ۔

پارٹی کی چیف ترجمان پرینکا نے ایکس پر انتخابی ضابطہ اخلاق سے متعلق پارٹی کی پوسٹوں کو ہٹانے کے الیکشن کمیشن کے حکم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن نے 16مارچ کولوک سبھا انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد اس ضابطہ اخلاق کو نافذ کیاتھا ۔انہوں نے کہا عام آدمی پارٹی نے بی جے پی اوراسکے تشہیری ہورڈنگز کے خلاف الیکشن کمیشن میں دو شکایات درج کرائی تھیں لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

عام آدمی پارٹی

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں