2023:بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں:امریکا

2023:بھارت  میں  انسانی  حقوق  کی  سنگین  خلاف  ورزیاں  ہوئیں:امریکا

واشنگٹن (دنیا مانیٹرنگ )امریکا نے گزشتہ سال بھارت میں ہونیوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری سالانہ رپورٹ کے مطابق سال 2023ء کو بھارتی ریاست منی پور میں نسلی تنازعات کے  دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں،منی پور میں کوکی اور میتی قبائل کے درمیان پُرتشدد واقعات میں 200سے زیادہ افرادہلاک ہوئے ، مئی اور نومبر کے درمیان 60 ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہوئے ۔امریکی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارت کے دیگر حصوں میں بھی اقلیتوں، صحافیوں اور اختلاف رائے رکھنے والوں پر حملے کئے گئے ،بھارتی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے حکومت پر تنقید کرنے والے میڈیا اداروں پر دباؤ ڈالا یا ہراساں کیا، بھارت کی مذہبی اقلیتوں نے تشدد اور غلط معلومات پھیلانے سمیت امتیازی سلوک کو رپورٹ کیا۔بھارتی خلاف ورزیاں،امریکا

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں