مولانا فضل الرحمان رابطہ عالم اسلامی کی مجلس اعلیٰ کے رکن نامزد

مولانا فضل الرحمان رابطہ عالم  اسلامی کی مجلس اعلیٰ کے رکن نامزد

ریاض(دنیا نیوز )جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان رابطہ عالم اسلامی کی مجلس اعلیٰ کے رکن نامزد ہوگئے ہیں ۔

مجلس اعلیٰ کا اجلاس رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کی زیرصدارت ریاض میں ہوا ۔اجلاس میں فضل الرحمان ،مفتی عام مملکت سعودی عرب اور رئیس شؤن الحرمین شیخ عبدالرحمان السدیس اور عالم اسلام کے اہم نمائندے شریک ہوئے ۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں