رواں سال 30 لاکھ افراد حج کا فریضہ ادا کرینگے:سعودی وزارت حج

رواں سال 30 لاکھ افراد حج کا فریضہ ادا کرینگے:سعودی وزارت حج

مکہ(صباح نیوز)سعودی عرب کی وزارت حج کا کہنا ہے کہ اس سال مجموعی طور پر 30 لاکھ افراد حج کا فریضہ ادا کریں گے۔

سعودی حکومت عازمین حج کی ریکارڈ تعداد کا خیرمقدم کرنے کیلئے تیار ہے۔ حج کے دوران مکہ مکرمہ اور اس سے ملحق علاقوں میں حجاج کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔ مدینہ منورہ میں تمام مقدس مقامات کی تزئین نو کی گئی ہے۔ گزشتہ برس دنیا بھر سے آئے ہوئے 18 لاکھ سے زائد افراد نے حج کا فریضہ ادا کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں