عازمین حج کو سہولیات فراہمی میں بہتری کیلئے نسک سمارٹ کارڈ متعارف

عازمین حج کو سہولیات فراہمی میں  بہتری کیلئے نسک سمارٹ کارڈ متعارف

مکہ(اے پی پی)سعودی وزارت حج و عمرہ نے رواں سال عازمین حج کو سہولیات فراہمی میں بہتری کیلئے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا۔

حجاج نسک سمارٹ کارڈ کے ذریعے حج کمپنیوں، ہوٹلوں اور متعلقہ خدمات فراہم کرنے والوں کے معیار پر اپنی رائے دیں۔ عازمین اس کارڈ کے پرنٹ اور ڈیجیٹل ورژن پر دستیاب دیگر فیچرز کے ساتھ ساتھ اس کے ذریعے اپنی شکایات اور مشاہدات کا اندراج بھی کر سکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں