پولیس افسر ہیمنت کر کرے کو اجمل قصاب نے قتل نہیں کیا:کانگریس رہنما

پولیس افسر ہیمنت کر کرے کو اجمل  قصاب نے قتل نہیں کیا:کانگریس رہنما

نئی دہلی(اے پی پی)مہاراشٹر کانگریس کے رہنما وجے ودیٹیوار نے کہا ہے کہ پولیس افسر ہیمنت کرکرے کو اجمل قصاب نے نہیں بلکہ آر ایس ایس سے وابستہ پولیس اہلکار نے قتل کیا تھا۔

وکیل اجول نکم نے حقیقت چھپائی تھی۔ اجول نکم ممبئی حملہ کیس میں حکومت کے وکیل تھے اور اب وہ لوک سبھا انتخابات میں ممبئی نارتھ سنٹرل سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا ریٹائرڈ پولیس افسر ایس ایم مشرف کی کتاب میں لکھا گیا ہے کہ کرکرے کو پولیس افسر نے مارا تھا۔ یاد رہے کرکرے ممبئی اے ٹی ایس کے سربراہ تھے جو 2008 کے ممبئی حملوں کے دوران مارے گئے تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں