ایران میں مچھلیوں کی بارش

 ایران میں مچھلیوں کی بارش

تہران(این این آئی)مغربی ایران کے شہر یاسوج میں آسمان سے مچھلیوں کی بارش۔ ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہر کے اندر ٹریفک رواں دواں ہے اور اس دوران سڑک پر درجنوں مچھلیاں گرتی دکھائی گئی ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ طوفانوں یا تیز ہوا کے دھاروں کی وجہ سے پیش آیا۔ ہوائی طوفان پانی کے بڑے ذخیرے اور مچھلیوں کو لے گیا اور کئی کلومیٹر دور لے جاکر زمین پر چھوڑ دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں