آسٹریلیا:چاقو حملے کا ایک اور واقعہ پولیس فائرنگ سے حملہ آور ہلاک

آسٹریلیا:چاقو حملے کا ایک اور واقعہ  پولیس فائرنگ سے حملہ آور ہلاک

کینبرا(اے پی پی)آسٹریلیا میں ایک شہری پر چاقو سے حملہ کرنیوالے 16 سالہ نوجوان حملہ آور کو پولیس نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق پرتھ کے علاقے ولٹن میں 16 سالہ لڑکے نے چھری سے متاثرہ شخص کی پیٹھ میں وار کیے جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ مقامی پولیس کو مقامی مسلم کمیونٹی کے اراکین نے حملے سے قبل اطلاع دی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں، ابتک کی اطلاعات کے مطابق حملہ آور نوجوان کو دہشتگردی کی آن لائن تربیت دی گئی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں