مہنگی دیکھ بھال :برلن انتظامیہ نازی وزیر گوئبلز کا تاریخی مکان عطیہ کرنے پر آمادہ

مہنگی دیکھ بھال :برلن انتظامیہ نازی وزیر  گوئبلز کا تاریخی مکان عطیہ کرنے پر آمادہ

برلن(این این آئی)جرمنی میں برلن سٹی کی میونسپلٹی نے نازی دور میں سیاسی پروپیگنڈا کے وزیر جوزف گوئبلز کے مکان کو عطیہ کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

مہنگی دیکھ بھال کی وجہ سے یہ مکان میو نسپلٹی پر ایک بوجھ بن رہا تھا۔ جرمنی کے دارالحکومت سے 40 میل دور 17 ہیکٹر کے وسیع رقبے پر ایک جھیل کے ساتھ تعمیر کی گئی اس پرتعیش پراپرٹی کو بحال کرنے میں برسوں سے برلن حکام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں