روس کا عارضی طور پر چینی کی برآمدات پر پابندی کا اعلان

روس کا عارضی طور پر چینی کی  برآمدات پر پابندی کا اعلان

ماسکو (اے پی پی)روس نے عارضی طور پر چینی کی برآمدات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تاس کے مطابق روسی حکومت نے کہا ہے کہ چینی برآمدات کے حوالے سے ملکی غذائی منڈی میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ چینی کی برآمدات پر 31 اگست 2024 تک پابندی عائد کر دی گئی ہے، قازقستان، بیلاروس، کرغزستان اور آرمینیا کو برآمدات کے لیے مخصوص مقدار میں چھوٹ دی گئی ہے۔ روسی وزارت زراعت کے مطابق سالانہ 60 کروڑ ٹن چینی استعمال کی جاتی ہے، امسال 69 کروڑ ٹن چینی کی پیداوار متوقع ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں