آزاد کشمیر پر دعوے سے دستبردار نہیں ہونگے ،بھارتی وزیر دفاع

آزاد کشمیر پر دعوے سے دستبردار نہیں ہونگے ،بھارتی وزیر دفاع

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ بھارت آزاد کشمیر پر اپنے دعوے سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا۔

 راج ناتھ سنگھ نے بھارتی نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں زمینی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے اور ایک وقت آئے گا جب مرکز کے زیر انتظام علاقے میں آرمڈ فورسز سپیشل پاور ایکٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ کشمیر میں زمینی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے ، مجھے لگتا ہے کہ ہندوستان کو آزاد کشمیر حاصل کرنے کیلئے کچھ نہیں کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا مقبوضہ جموں و کشمیر میں اقتصادی ترقی ہو رہی ہے ، وہاں امن لوٹا ہے ، مجھے لگتا ہے کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کی طرف سے بھی ہندوستان کے ساتھ الحاق کا مطالبہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آزاد کشمیر پر قبضہ کرنے کے لیے طاقت کا استعمال نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ لوگ کہیں گے کہ ہمیں ہندوستان کے ساتھ الحاق کر لینا چاہیے ۔ ایسے مطالبات اب اٹھ رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں