مقبوضہ کشمیر:حملے میں زخمی ہونے والا بھارتی فوجی دم توڑگیا

مقبوضہ کشمیر:حملے میں زخمی ہونے والا بھارتی فوجی دم توڑگیا

سرینگر(اے پی پی )ضلع پونچھ میں ہفتے کی شام کو ایک حملے میں زخمی ہونے والا بھارتی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

نامعلوم مسلح افراد نے ضلع کے علاقے سرنکوٹ میں دو فوجی گاڑیوں پر حملہ کیا تھاجن میں ایک بھارتی فضائیہ کی تھی، فائرنگ میں پانچ فوجی زخمی ہوئے تھے ۔ حملے کے بعدفوج، پولیس ، ایس او جی نے ایک درجن کے قریب علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ۔ آپریشن میں سراغ رساں کتوں، ڈرون کیمروں اور ہیلی کاپٹروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ بھارتی فوج اور پیر ا ملٹری فورسز نے پونچھ، راجوری، ڈوڈہ، کٹھوعہ، سانبہ، بانڈی پورہ، شوپیاں، اسلام آباد اور دیگر اضلاع کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ادھر کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے 5 مئی2021 کو بھارتی پولیس کی حراست کے دوران شہید ہونے والے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما محمد اشرف صحرائی کو ان کے تیسرے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں