مغربی ممالک کی دھمکیاں:روسی صدر کا جوہری ہتھیاروں کی مشقوں کا حکم

مغربی ممالک کی دھمکیاں:روسی صدر  کا جوہری ہتھیاروں کی مشقوں کا حکم

ماسکو(رائٹرز،اے ایف پی )روس کی وزارت دفاع نے کہاہے کہ اسے فرانس، برطانیہ اور امریکا سے خطرہ ہے اس لیے وہ فوجی مشق کے حصے کے طور پر ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کی مشق کرے گا۔

 امریکا اور اس کے یورپی اتحادی دسیوں ارب ڈالر کے ہتھیاروں کے ساتھ یوکرین کی حمایت کر کے دنیا کو جوہری طاقتوں کے درمیان تصادم کے دہانے پر دھکیل رہے ہیں، وزارت دفاع نے کہا کہ صدر پیوٹن نے مشقوں کا حکم دیا ہے ۔ میزائل فورسز، فضائیہ اور بحریہ مشق میں حصہ لیں گی۔مشق کا مقصد روسی فیڈریشن کے خلاف بعض مغربی حکام کے اشتعال انگیز بیانات اور دھمکیوں کے جواب میں روس کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کو یقینی بنانا ہے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں