مجھے اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج کرنیوالے امریکی طلبا پر فخر ہے :برنی سینڈرز

مجھے اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج کرنیوالے امریکی طلبا پر فخر ہے :برنی سینڈرز

نیویارک(دنیا مانیٹرنگ)امریکا کے آزاد خیال یہودی سینیٹر برنی سینڈرز کا کہنا ہے کہ انہیں غزہ جنگ میں فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے امریکی طلبا پر فخر ہے ۔

انہوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں امریکی طلباسے مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ پرامن رہیں اور اپنی توجہ حق پر مرکوز رکھیں کیونکہ آپ سب حق پر ہیں۔ مجھے تشویش ہے کہ جو بائیڈن نے اسرائیل کی بے جا حمایت کرکے امریکی نوجوانوں اور ڈیموکریٹک پارٹی کے بہت سے رہنماؤں کا ساتھ کھودیا ہے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں