مقبوضہ کشمیر:محاصرے ،تلاشی کی کارروائیاں جاری،متعدد افرادگرفتار

مقبوضہ کشمیر:محاصرے ،تلاشی کی کارروائیاں جاری،متعدد افرادگرفتار

سرینگر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعددفراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

قابض فوجیوں نے ضلع پونچھ کے علاقوں شاہستار، گرسائی، سنائی، شیندرا ،سرنکوٹ اور مینڈھرکے ساتھ ساتھ راجوری، شوپیاں ،کٹھوعہ اور سانبہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی کارروائیاں کیں ۔دریں اثنا سرینگر میں پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں بھارتی فورسز نے علاقے میں پابندیاں مزید سخت کردیں ۔سرینگر انتخابی حلقے میں پولنگ 13مئی کو ہوگی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں