جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66افراد ہلاک

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے  تودے گرنے سے 66افراد ہلاک

برازیلیا(اے ایف پی )جنوبی برازیل میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک اور 80ہزار سے زائد لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ۔

پورٹو الیگری شہر میں لوگ چھوٹی کشتیوں کے ذریعے انخلا کی کوشش کر رہے ہیں، سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوچکی ہیں۔ تباہ کن بارشوں میں 101 افراد لاپتا ہیں۔ پورٹو الیگری مکمل طور پر سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے ، مکانات کی چھتیں بھی بمشکل دکھائی دے رہی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں