بھارتی شہر احمد آباد میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

بھارتی شہر احمد آباد میں اسکولوں  کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

احمد آباد(دنیا مانیٹرنگ)بھارتی شہر احمد آباد میں کچھ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

 تین سکولوں کی انتظامیہ کو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ 5سے 6 اسکولوں کو دھمکی دی گئی ہے لیکن اس حوالے سے خوف میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے ۔ الیکشن کے باعث یہ سیاسی معاملہ بھی ہوسکتا ہے ۔یاد رہے اس سے قبل یکم مئی کو مجموعی طور پر 131سکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دی گئیں ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں