بھارت:خاتون نے گونگا بہرا بچہ مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا

بھارت:خاتون نے گونگا بہرا بچہ  مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا

بنگلورو(دنیا مانیٹرنگ)بھارتی ریاست کرناٹکا میں 32سالہ ساوتری نے اپنے 6 سالہ گونگا بہرا بچہ شوہر سے جھگڑا ہونے کے بعدمگر مچھوں سے بھری نہر میں پھینک دیا ۔

ساوتری کے مطابق اس کا شوہر اکثر اسے بیٹے ونود سے متعلق طعنے دیتا رہتا تھا ،کہتا تھا اسے کینال میں پھینک آؤ، اس لیے جو کچھ بھی ہوا اس کا ذمہ دار اس کا شوہر ہے ۔ بچے کی لاش ایک دن بعد ملی جس کا ایک ہاتھ نہیں تھا جبکہ لاش پر مگر مچھوں کے دانتوں کے بھی نشانات تھے ۔پولیس نے خاتون اور اس کے شوہر کو پکڑ کر مقدمہ درج کرلیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں