روس کا یوکرین پر حملہ ،4افراد ہلاک ،13لاپتہ ،33زخمی

روس کا یوکرین پر حملہ ،4افراد ہلاک ،13لاپتہ ،33زخمی

کیف (اے ایف پی،رائٹرز )روس کی جانب سے یوکرین کے علاقے خارکیف میں ایک ہارڈویئر اسٹور پرفضائی حملے میں کم ازکم 4 افراد ہلاک ،13لاپتہ اور 33 زخمی ہو گئے ۔

حکام کا کہنا تھا جب حملہ ہوا تو عمارت کے اندر تقریباً 200 افراد موجود تھے ۔فضائی حملے کا سائرن بجنے پر کچھ لوگ عمارت سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے تاہم ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے ۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے حملے کو وحشیانہ قرار دیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں