جی سیون اجلاس:چین کیساتھ تجارتی لیول پلیئنگ فیلڈ کیلئے اقدامات پر غور

جی سیون اجلاس:چین کیساتھ تجارتی لیول پلیئنگ فیلڈ کیلئے اقدامات پر غور

اسٹریسا(اے ایف پی)جی سیون ممالک کا اجلاس اٹلی کے شہر اسٹریسا میں ہوا جس میں چین کے ساتھ تجارت پر لیول پلیئنگ فیلڈ کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں روس پر مزید اقتصادی پابندیاں لگانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا اور منجمد روسی اثاثوں کے منافع کو یوکرین کی مدد کیلئے استعمال کرنے کے طریقوں پر بھی پیش رفت کی گئی ۔علاوہ ازیں وزرائے خزانہ نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فلسطینی بینکنگ نظام کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے تا کہ اسرائیلی اور فلسطینی بینکوں کے درمیان خدمات برقرار رہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں