برکینا فاسو :2022سے بر سر اقتدار فوجی حکومت میں 5سال کی توسیع

برکینا فاسو :2022سے بر سر اقتدار  فوجی حکومت میں 5سال کی توسیع

اواگاڈوگو(اے ایف پی)برکینا فاسو میں 2022سے بر سر اقتدار فوجی حکومت نے قومی مشاورت کے دوران ایک معاہدے کے تحت اپنی حکمرانی میں پانچ سال کی توسیع کر دی ۔

 نئی مدت 2 جولائی 2024 سے 60 ماہ مقرر کی گئی ہے ،مذاکراتی کمیٹی کے چیئرمین کرنل موسیٰ نے کہا ابتدائی چارٹر میں سویلین حکمرانی میں منتقلی کی مدت 21 ماہ مقرر کی گئی تھی جس کی آخری تاریخ یکم جولائی 2024 تھی۔مذاکرات میں سول سوسائٹی کے نمائندوں ، فورسز اور قانون سازوں نے حصہ لیا ، زیادہ تر سیاسی جماعتوں نے مذاکرات کا بائیکاٹ کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں