برطانوی انتخابات:حکمران پارٹی کو 14 سال بعد شکست کا سامنا

برطانوی انتخابات:حکمران پارٹی کو 14 سال بعد شکست کا سامنا

لندن(اے ایف پی،رائٹرز)برطانیہ کے 5 کروڑ سے زائد ووٹر ز نے گزشتہ روز قبل از وقت ہونے والے انتخابات میں حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ سروے کے مطابق لیبر پارٹی 650 میں سے 450 نشستیں حاصل کرسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی عام انتخابات لیبر پارٹی 14 سال بعد برسر اقتدار آنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں جبکہ ٹوری پارٹی کا 14 سال سے مسلسل برطانیہ پر حکمرانی کا سلسلہ ختم ہونے کی توقع کی جا رہی ہے ۔رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق کیئر سٹارمر کی مرکزی بائیں بازو کی جماعت لیبر پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوتی نظر آ رہی ہے۔ رائٹرزکے مطابق سروے سے پتہ چلتا ہے کہ بہت سے ووٹرز لیبر پارٹی کی بھرپور حمایت کرنے کے بجائے صرف تبدیلی چاہتے ہیں۔ کیئر سٹارمر نے جمعرات کو ایک بیان میں ووٹرز سے کہا کہ آج برطانیہ ایک نئے باب کا آغاز کر سکتا ہے۔ ہم کنزرویٹو کی حکومت میں مزید پانچ سال برداشت نہیں کر سکتے۔ تبدیلی تب آئے گی جب آپ لیبر پارٹی کو ووٹ دیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد فوراً ووٹوں کی گنتی کی جائے گی، نتائج کا اعلان آج متوقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں