بھارت کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی 7 فیصد اموات کا باعث

بھارت کے بڑے شہروں میں فضائی  آلودگی 7 فیصد اموات کا باعث

پیرس(اے ایف پی)دی لانسیٹ پلانیٹری ہیلتھ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کے 10 بڑے شہروں میں ہونے والی تمام اموات میں سے سات فیصد سے زیادہ کا تعلق فضائی آلودگی سے ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سموگ سے بھرے ہندوستانی شہر وں میں مکینوں کے پھیپھڑے متاثر ہو رہے ہیں۔ نئی تحقیق کیلئے ٹیم نے احمد آباد، بنگلورو، چنئی، دہلی، حیدرآباد، کولکتہ، ممبئی، پونے، شملہ اور وارانسی کے شہروں میں کینسر پیدا کرنے والے مائیکرو پارٹیکلز کی سطح کو دیکھا جو پی ایم 2.5 آلودگی کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے جوئل شوارٹز نے کہا کہ آلودگی پر قابو پانے کے طریقے موجود ہیں انہیں ہندوستان میں فوری طور پر لاگو کرنے کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں