بیلاروس شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بن گیا

بیلاروس شنگھائی تعاون تنظیم  کا رکن بن گیا

آستانہ(اے پی پی)بیلاروس باضابطہ طور پر شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کا رکن بن گیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا 24 واں سربراہی اجلاس گزشتہ روز آستانہ میں شروع ہوا۔

اس موقع پر ایک تقریب میں بیلاروس کی رکنیت کیلئے تمام متعلقہ دستاویزات پر دستخط کئے گئے۔ بعدازاں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے ملاقات کی جس میں سیاسی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری، دفاعی تعاون اور علاقائی مسائل سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے بیلاروس کی شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت پر صدر لوکاشینکو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے تنظیم مزید مضبوط ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں