امریکی خلاباز 50 سال قبل چاند پر اترے تھے:روسی خلائی ایجنسی

امریکی خلاباز 50 سال قبل چاند  پر اترے تھے:روسی خلائی ایجنسی

ماسکو(اے پی پی)روسی خلائی ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ امریکی خلاباز تقریبا ً نصف صدی قبل چاند پر اترے تھے۔

ایجنسی کے سربراہ یوری بوریسوف نے سیروسی پارلیمنٹ کے ارکان کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ امریکی خلا بازچاند کی مٹی کے نمونے لائے تھے جو انہوں نے اس وقت سابق سوویت یونین اور دیگر کئی ممالک کو دئیے تھے ۔سائنسدانوں نے مٹی کے ان نمونوں کا جائزہ لے کر اس بات کی تصدیق کی تھی کہ یہ چاند سے لائی گئی مٹی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں