سوڈانی فوج، نیم ملیشیا کے درمیان لڑائی، بھاگنے کی کوشش میں 25 شہری ڈوب گئے

سوڈانی فوج، نیم ملیشیا کے درمیان لڑائی، بھاگنے کی کوشش میں 25 شہری ڈوب گئے

پورٹ سوڈان(اے ایف پی)سوڈانی فوج اور نیم ملیشیا کے درمیان لڑائی کے دوران بھاگنے کی کوشش میں 25 شہری ڈوب گئے۔

 مقامی مزاحمتی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ جنوب مشرقی ریاست سینار میں دریائے نیل کو عبور کرتے ہوئے کشتی ڈوبنے سے 25 شہری ہلاک ہو گئے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔یاد رہے سوڈان اپریل 2023 سے جنگ کی لپیٹ میں ہے، آرمی چیف عبدالفتاح کی افواج اور ان کے سابق نائب محمد حمدان ڈگلو کی قیادت میں آر ایس ایف کے درمیان لڑائی جاری ہے جس میں ابتک ڈیڑھ لاکھ افراد ہلاک ہو چکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں