ملائشیا :سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کی طبیعت ناساز،ہسپتا ل منتقل

ملائشیا :سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد  کی طبیعت ناساز،ہسپتا ل منتقل

کوالالمپور(رائٹرز) ملائشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کی طبیعت ناساز ہو گئی۔ 99 سالہ مہاتیر محمد کو کھانسی کی شکایت پر ہسپتال منتقل کیاگیا ہے ۔

مہاتیر کے ترجمان کا کہنا تھا سابق وزیر اعظم تین دن سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔واضح رہے مہاتیر مجموعی طور پر 24 سال ملائشیا کے وزیر اعظم رہے ، ان کی وزارت عظمیٰ کا آخری دور مئی 2018 سے فروری 2020 پر محیط تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں