سپین :کابل میں ہسپانوی سفارتخانے پر حملے کے متاثرین کو معاوضہ ادا کرنیکا حکم

سپین :کابل میں ہسپانوی  سفارتخانے پر حملے کے متاثرین  کو معاوضہ ادا کرنیکا حکم

میڈرڈ (اے ایف پی)میڈرڈ کی ایک عدالت نے 2015 میں کابل میں ہسپانوی سفارتخانے پر حملے کے متاثرین کو معاوضہ ادا کرنیکا حکم دیدیا ۔

طالبان کے حملے میں دو ہسپانوی پولیس افسروں سمیت 4 افغانی بھی مارے گئے تھے ۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ سفارتخانے کی حفاظت ہسپانوی ریاست کی ذمہ داری تھی،حکومت متاثرین کے اہلخانہ کو1لاکھ 28ہزار یورو سے 2لاکھ 29ہزار یورو کے درمیان معاوضہ ادا کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں