چلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، شدت 7.3 ریکارڈ

چلی میں زلزلے کے شدید  جھٹکے ، شدت 7.3 ریکارڈ

سینٹیاگو(اے ایف پی)گزشتہ روز جنوبی امریکی ملک چلی میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شمالی چلی میں 7.3 شدت کا زلزلہ آیاہے جس کا مرکز ساحلی شہر انٹوفاگسٹا سے 164میل دور تھا۔ زلزلے کی گہرائی 126 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اب تک کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں