ایتھوپیا :لینڈسلائیڈنگ سے 229ہلاکتیں

ایتھوپیا :لینڈسلائیڈنگ  سے 229ہلاکتیں

ادیس ابابا (اے ایف پی)براعظم افریقہ کے ملک ایتھوپیا کے ضلع گوفا کے ایک گاؤں میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے 229افراد ہلاک ہوگئے۔۔۔

 جبکہ درجنوں گھر تباہ ہوئے ، مرنیوالے والوں میں 148مرد اور 81خواتین شامل ہیں ۔ریسکیوٹیموں کو دشوار گزار راستوں، پہاڑی علاقوں اور مسلسل بارشوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ ریسکیواہلکاروں کا کہناہے کہ ملبے تلے دبے افراد کی درست تعداد کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں