کملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر معمولی برتری حاصل

کملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر معمولی برتری حاصل

واشنگٹن(اے ایف پی ،مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدارتی انتخابات کیلئے نئے سروے میں کملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر 2 فیصد کی معمولی برتری حاصل ہوگئی۔سروے میں نائب امریکی صدر کملا ہیرس کو ریپبلکن صدارتی امیدوار ٹرمپ پر 2 فیصد کی معمولی برتری حاصل ہے ۔پول میں کملا ہیرس کو 44 فیصد اور ٹرمپ کو 42 فیصد پوائنٹ ملے ۔

 یاد رہے ٹرمپ کی صدارت کی نامزدگی کے اعلان اور بائیڈن کی صدارتی امیدوار کی حیثیت سے دستبرداری کے بعد یہ سروے کیا گیا۔ملک گیر سروے سیاسی امیدواروں کیلئے امریکیوں کی حمایت کی نشاندہی کرتے ہیں لیکن چند ریاستیں امریکی الیکٹورل کالج میں توازن کو بدل دیتی ہیں جو  صدارتی امیدوار کو منتخب کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا ہے کہ قابل و تجربہ کار ہیرس امریکی انتخابات جیت سکتی ہیں۔میرے خیال میں یہ مکمل طور پر ممکن ہے کہ کملا ہیرس الیکشن جیتیں لیکن یہ فیصلہ امریکی ووٹرز کریں گے ،انہوں نے واضح کیا کہ تعلقات اس بات پر منحصر نہیں ہوسکتے ہیں کہ امریکا کا صدر کون ہے ،ہم کسی بھی انتظامیہ کے ساتھ کام کرسکتے ہیں ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں