پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال: پنجاب بھر میں 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ

لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کی کل کی احتجاج کی کال پر پنجاب حکومت ان ایکشن ہوگئی، پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا۔

محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی، صوبہ بھر میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، پابندی کا اطلاق جمعہ 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا، امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔

پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا، سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، عوامی مفاد میں دفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی، عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی بھی ہدایت کی گئی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں