دوسروں کو چور کہنے والا خود چور ثابت ہو چکا ہے: رانا ثنا اللہ

چنیوٹ:(دنیا نیوز) مشیروزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دوسروں کوچورکہنےوالا خود چورثابت ہوچکا ہے۔

پنجاب کے علاقے چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے،رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوتحفےمیں ملنے والی گھڑیاں دوسرےملکوں سےبرآمد ہوئی، تحفےمیں ملنےوالی گھڑیاں دوسرےملکوں میں بیچی گئیں۔

نے چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سید حسن مرتضیٰ کے والد کی وفات پر تعزیت کیلئے آیا ہوں، بانی پی ٹی آئی کو کسی دوسری جیل منتقل نہیں کر رہے، اگرپی ٹی آئی والےصرف ملاقات کریں تو ہمیں کوئی شکایات نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کا فیصلہ پی ٹی آئی دور حکومت میں ہونے والی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے: رانا ثنا

اُنہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دوسروں کوچورڈاکو کہتے رہے اب خود چورنکل آئے، بانی پی ٹی آئی کو ملی گھڑیوں کے تحفے دوسرے ممالک سے برآمد ہوئے، سال 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر نیا پراجیکٹ لایا گیا۔

مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سال 2017 تک ڈالر، پٹرول اور دیگر قیمتیں نارمل تھیں، پی ٹی آئی کی وجہ سے آئی ایم ایف پروگرام میں جانا پڑا، آئی ایم ایف کی وجہ سے سبسڈی نہیں دے سکتے، آئی ایم ایف پروگرام ختم ہونے کے بعد وزیراعظم عوام کو ریلیف دیں گے۔

رانا ثناللہ نے کہا کہ ڈویژنل سطح پر ٹریبونل بننا تھے جس پر عدالت نے فیصلہ دیا ہے، 190ملین پاونڈ والا کیس بھی آپ کے سامنے ہے، تحفےکسی شخص کے نہیں ہوتے ریاست کے ہوتے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ دوسروں کو چور کہنے والا خود چور ثابت ہوا ہے، اگر موقع ملتا ہے تو پاکستان کی فوج کو فلسطین بھیجنا چاہیے، امن کے حوالے سے پاکستانی فوج بہت بڑا سہارا ہو گی ، فلسطینیوں کی خدمت کے جذبہ کے تحت جائیں گے کسی کے کہنے پر نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں