آصف زرداری عراق کے 4 روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے

بغداد: (دنیا نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری عراق کے چار روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے۔

بغداد پہنچنے پر عراقی حکام کی جانب سے صدرِ پاکستان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

عراق کے وزیر ثقافت و سیاحت پروفیسر ڈاکٹر احمد فکاک احمد البدرانی، عراق میں پاکستان کے سفیر محمد ذیشان احمد اور دیگر سینئر حکام نے استقبال کیا۔

دورے کے دوران اعلیٰ عراقی قیادت سے ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت متوقع ہے، صدر مملکت کا دورہ پاکستان اور عراق کے برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں