پنجاب: پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں داخلے، عبوری میرٹ لسٹ جاری

لاہور:(دنیا نیوز) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پنجاب کے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی عبوری میرٹ لسٹ جاری کر دی۔

ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق لسٹhttps://www.uhs.edu.pk/privatemeritlist2025.php پر دیکھی جا سکتی ہے ،پنجاب کے 33 پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں داخلوں کیلئے 7857 امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں۔

اِسی طرح عبوری میرٹ لسٹ کے حوالے سے امیدوار اپنے اعتراضات 23 دسمبر تک جمع کروا سکتے ہیں، تمام اعتراضات کا جائزہ لینے کے بعد فائنل میرٹ لسٹ 23 دسمبر کی شام جاری کی جائے گی۔

دوسری جانب ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کالجوں کی الاٹمنٹ کیلئے پہلی سلیکشن لسٹ 24 دسمبر کو جاری کی جائے گی ، پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کا کم سے کم میرٹ 78.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں