امریکا :نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے ،200گرفتار

امریکا :نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے ،200گرفتار

غزہ،واشنگٹن (اے ایف پی) امریکا میں نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے ،200گرفتار، اسرائیلی وزیراعظم نے بڑے پیمانے پر احتجاج کے دوران امریکی کانگریس سے خطاب کیا ،ادھر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی امریکا آمد کے خلاف احتجاج کرنے والے ۔۔

فلسطین کے حامی یہودی مظاہرین کیپٹل ہل کی عمارت میں داخل ہو گئے ، 200 سے زائد مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔فلسطین کے حامی یہودی کیپیٹل ہل کی عمارت میں گھس گئے ، مظاہرین نے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔امریکی صدر بائیڈن اسرائیلی وزیراعظم سے آج ملاقات کریں گے جبکہ سابق صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات جمعہ کو ہوگی۔علاوہ ازیں یرغمالیوں کے جھنڈے اور پوسٹرز اٹھائے سینکڑوں اسرائیلیوں نے بدھ کو تل ابیب کی ایک مصروف سڑک پر مارچ کیا اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ دریں اثنا نیتن یاہو نے امریکی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کی تعریف کی جبکہ یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں پر صدر بائیڈن کا شکریہ ادا کیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکا سے فوجی امداد کو تیز کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔علاوہ ازیں غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری ، 24گھنٹوں میں مزید55 افراد شہید ہو گئے ۔وزارت صحت کے مطابق صیہونی بربریت میں ابتک 39ہزار145فلسطینی شہید ،90ہزار275زخمی ہو چکے ،مغربی کنارے میں الگ الگ چھاپوں میں دو افراد کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں