بیلجیئم :دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں 7افراد گرفتار

بیلجیئم :دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں 7افراد گرفتار

برسلز(اے ایف پی) بیلجیئم کی پولیس نے سات افراد کودہشت گردانہ حملے کی تیاری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔وفاقی استغاثہ نے کہا کہ ملک بھر میں 14 مقامات پر چھاپے مارے گئے ۔

پولیس کا کہنا تھا جو کچھ ہمیں ملا ہے اس سے ہمیں یقین ہوتا ہے کہ حملے کی تیاری کی جا رہی تھی۔ استغاثہ نے کہا کہ وہ اس وقت کوئی اور معلومات جاری نہیں کر سکتے ۔ یاد رہے بیلجیئم میں 2016 میں ہوائی اڈے اور میٹرو سسٹم پر خودکش بم حملوں سے 32 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں