ایران :وکیل کے قاتل کو سرعام پھانسی

ایران :وکیل کے قاتل کو سرعام پھانسی

تہران (اے ایف پی)ایران نے وکیل کو قتل کرنے کے جرم میں ایک شخص کو سرعام پھانسی دے دی ۔

عدلیہ کی میزان آن لائن ویب سائٹ نے بتایا کہ صوبہ سیمنان کے شہر شاہرود میں مجرم کو سنائی گئی سزا پر عملدر آمد کیا گیا۔سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق 20سالہ مجرم نے دو سال قبل ایک گینگ کے کہنے پر وکیل کو قتل کیا تھا ۔حکام نے پھانسی پانے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں