واشنگٹن:کیپیٹل ہل حملہ کیس کے پہلے مجرم کو 4 سال 5ماہ قید ، جرمانہ عائد

واشنگٹن:کیپیٹل ہل حملہ کیس کے پہلے  مجرم کو 4 سال 5ماہ قید ، جرمانہ عائد

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)کیپیٹل ہل حملہ کیس کے پہلے مجرم مائیکل سپارکس کو ڈسٹرکٹ کورٹ نے 4 سال اور 5 ماہ کی سزا سنا دی جبکہ مجرم کو 2ہزار ڈالر جرمانہ بھی کیا گیا ۔

سرکاری وکیل کے مطابق سزا ختم ہونے کے بعد سپارکس کو 3 سال تک نگرانی میں بھی رکھا جائے گا۔امریکی اخبار کا بتانا ہے کہ مائیکل سپارکس کو مارچ میں وفاقی جیوری نے شہری بے نظمی میں قصوروار ٹھہرایا تھا۔یاد رہے کیپیٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے حملے کے موقع پر مائیکل سپارک کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ بار بار کہہ رہے تھے کہ ہم اس بلڈنگ میں داخل ہو چکے ۔حملے سے 3 روز قبل بھی مائیکل نے ایک پوسٹ کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا وقت آگیا ہے کہ انہیں گھسیٹ کر باہر نکالا جائے ، یہ باغی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں