جنگ میں ہلاک ہونیوالے 501یوکرینی فوجیوں کی لاشیں واپس

جنگ میں ہلاک ہونیوالے 501یوکرینی فوجیوں کی لاشیں واپس

کیف(اے ایف پی)یوکرین نے کہا ہے کہ روس نے جنگ میں ہلاک ہونے والے کیف کے 501 فوجیوں کی لاشیں واپس کر دی ہیں ۔

دوسری جانب جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا کہ نیٹو فوجی اتحاد کو روس کے حملے کے خلاف یوکرین کی حمایت جاری رکھنی چاہیے لیکن براہ راست تنازع میں داخل نہیں ہونا چاہیے ۔انہوں نے امریکی صدر بائیڈن کے ساتھ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاہم یوکرین کی جتنی طاقت سے ہوسکے حمایت کر رہے ہیں ، اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ نیٹو اس جنگ کا فریق نہ بن جائے تاکہ یوکرین جنگ کا رخ تبدیل نہ ہو جائے ۔ اس سے بڑی تباہی ہو سکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں