مقبوضہ کشمیر :کابینہ اجلاس،ریاستی حیثیت بحالی کی قرارداد منظور

مقبوضہ کشمیر :کابینہ اجلاس،ریاستی حیثیت بحالی کی قرارداد منظور

سری نگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر کے نام نہاد وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں کابینہ کے پہلے اجلاس میں ریاستی حیثیت کی بحالی کیلئے قرارداد منظور کی گئی ہے ۔

عمر عبداللہ آئندہ چند روز میں قرارداد کا مسودہ بھارتی وزیر اعظم مودی کے حوالے کریں گے ۔ کابینہ اجلاس میں نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری اور دوسرے وزرا سکینہ مسعود ، جاوید احمد رانا، جاوید ڈار ،ستیش شرما نے شرکت کی۔ادھر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹرفاروق عبداللہ کا کہنا تھا یقین ہے مودی حکومت جلد ہی مقبوضہ کشمیرکی ریاستی حیثیت بحال کر دے گی ۔ انہوں نے کہا سپریم کورٹ نے دو ماہ کے اندر ریاستی شناخت کی بحالی کی درخواست پر سماعت کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ادھر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما عبدالوحید نے قرارداد کی منظوری پر تنقید کرتے ہوئے اسے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے مودی حکومت کے 5اگست 2019 کے فیصلے کی توثیق قرار دیا ہے ۔ عبدالوحید نے ایکس پر کہا کہ قرارداد میں صرف جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کیاگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ قرارداد سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمر عبداللہ دفعہ 370کی بحالی کے اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں ۔انہوں نے دفعہ 370کی بحالی کے نام پر لوگوں سے ووٹ مانگے تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں